سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مفت علاج بند ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 11 جون 2021 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مفت علاج بند ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔سروسز ہسپتا ل کی ایمرجنسی میں مریضوں مفت علاج بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سروسز ہسپتال انتظامیہ کے پاس ادویات و دیگر طبی سامنا خریدنے کے پیسے تک نہیں ہیں۔ہسپتال کی ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات،سرجیکل ڈسپوزایبل سامان تک موجود نہیں ہے۔مریض سرجری کیلئے دھاگے،ڈرپس ،گلوز اور دیگر سامان خود باہر سے خرید کر لانے پر مجبور ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سروسز ہسپتال کی یمرجنسی میں ادویات سمیت دیگر طبی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔