مہمند پریس کلب کے سامنے بجلی کی طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ور باجوڑ شاہراہ 2 گھنٹوں تک ہر قسم آمدورفت کے لئے مکمل بند رہی

جمعہ 11 جون 2021 22:08

ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میںمہمند پریس کلب کے سامنے بجلی کی طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔پشاور باجوڑ شاہراہ کو 2 گھنٹوں تک ہر قسم آمدورفت کے لئے مکمل بند رکھا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔جس پر واپڈا کے خلاف نعرے درج تھے۔ہیڈکوارٹر غلنئی میں مہمند پریس کلب کے سامنے سخت گرمی میں طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

جس میں پی پی پی کے فضل ہادی، پی ایم ایل (این) کے حاجی بہرام خان، جماعت اسلامی کے خاندان خان عوامی نیشنل پارٹی کے ورکرز اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اہلکاروں سمیت علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور واپڈا اہلکاروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور 2 گھنٹوں تک پشاور باجوڑ شاہراہ ہر قسم آمدورفت کے لئے بند رکھا۔

(جاری ہے)

جس میں مریضوں، بچوں سمیت مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کے دوران مقررین نے منتخب عوامی نمائندوں اور واپڈا اہلکاروں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مہمند قوم کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔اور لوڈشیڈنگ کی دورانیہ 22 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔جبکہ منتخب نمائندوں ، سٹیل ملز اور ماربل فیکٹریوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا اہلکار شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کریں۔

ورنہ سخت احتجاجی دھرنا دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اہلکاروںپر ہوگی۔مظاہرہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بھی تقاریر کیں۔مظاہرین نے فیصلہ کیا کہ اگر 15 جون تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کیا تو پھر ہمیں ذمہ دار نہ ٹھہرائے۔بعد میں تحصیلدار حلیمزئی رحمان گل،پولیس ڈی ایس پی لیاقت خان اور ایس ایچ او امجد خان نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کر کے احتجاجی مظاہرہ کو ختم کر کے شاہراہ کو ہر قسم آمدورفت کے لئے کھول دیا۔

احتجاج کے دوران مریضوں، بچوں مسافروں اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ضلع بھر میں سخت گرمی میں مسلسل 22 گھنٹے ناروا لوڈشیڈنگ کیا جاتا ہے۔علاقے میں پینے کی پانی ناپید ہو گیا ہے اور بھاری قیمت پر لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔