لاہور، مقامی وکیل کے قتل کے خلاف ماتحت عدالتوں کے وکلاء کی مکمل ہڑتال

جمعہ 11 جون 2021 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) مقامی وکیل کے قتل کے خلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر ماتحت عدالتوں کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کی۔ ہڑتال کے باعث ماتحت عدالتوں میں ویرانی چھائی رہی۔

(جاری ہے)

وکلاء کی جانب سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث سائلین اور ملزمان عدالتوں سے پیشی کی نئی تاریخیں لے کر واپس جاتے رہے تاہم لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال سے لا [تعلق کا اظہار کیا۔