ساری حدود کھول دی جائیں تو پاکستان یورپ بن سکتا ہے، رمیش کمار

ہمیں فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 جون 2021 22:40

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) پی ٹی آئی رہنما رمیش کمار کا کہنا ہے کہ اگر ساری حدود کھول دی جائیں تو پاکستان یورپ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یورپ اکھٹا ہو سکتا ہے، رلن کی دیواریں گرسکتی ہیں تو یہاں بھی ہو سکتا ہے، ہمیں فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی ڈپلومیسی کے لیے اچھی پالیسیز بنانا ہوں گی، جب یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کیا جا رہا تھا تو میں نے اسکی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کی تنخواہ بڑھائی جائیگی ، ہزار سی سی سے کم والی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔