مالی سال2021-22: بھاشا اور داسو ڈیم کیلئے 84 ارب 10 کروڑ مختص

جمعہ 11 جون 2021 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں بھاشا اور داسو ڈیم کے لئی84 ارب 10 کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کیلئے 84 ارب 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،سندھ کے چھوٹے ڈیمز کیلئے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کچھی کینال ، آواران، وینڈر اور پنجگور ڈیم کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے متخص کئے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں غیر اور پپین ڈیم کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔دستاویزات کے مطابق ٹرانسمیشن سسٹم کی اپر گریڈیشن کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، کراچی کے کے ٹو ، کے تھری کوسٹل پاور پراجیکٹ کیلئے 16 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے بجٹ میں 4 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سکھی کیناری منصوبے سے بجلی کے حصول کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے روپے مختص کئے گئے۔