لاہور ہائیکورٹ، دیہی علاقوں میں جائیدادوں پر عائد پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز کے اجراء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 17 جون تک ملتوی

جمعہ 11 جون 2021 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت نے دیہی علاقوں میں واقع جائیدادوں پر عائد کئے گئے پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز کے اجراء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے نوٹسز کو معطل کردیا ہے اور دیہی علاقوں میں واقعہ مختلف 17 ملوں کے مالکان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔