جی سی یو کا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز نیبرینڈن برگ، جرمنی کے ساتھ معاہدہ

جی سی یو کے 10طلباء ہر سال جرمنی میں مفت تعلیم حاصل کریں گی:وائس چانسلر یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسزنیبرینڈن سے بھی 10طلباء جی سی یو میں تعلیم حاصل کریں گے

جمعہ 11 جون 2021 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراور یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسزنیبرینڈن ،جرمن کے مابین اہم معاہدہ۔تفصیلات کے مطابق دونوں یونیورسٹیز ہر سال 10 طلباء کا تبادلہ کریں گی،جی سی یو کے طلباء کو جرمن یونیورسٹی کو ٹیوشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گئی ۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور جرمن یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر گریڈ ٹیسکے نے مفاہمت کی یادداشت پر آن لائن دستخط کر دیئے۔

وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ 16 نکاتی معاہدہ میں فیکلٹی کے تبادلے، تحقیقی تعاون اور سٹاف کی تربیت کی شکیں بھی شامل ہیں ۔معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں یونیورسٹیوں کے سربراہان اور عہدیداروں کے درمیان ویڈیو کانفرنس بھی ہوئی،جبکہ جرمن یونیورسٹی کے شعبہ لینڈ اسکیپ آرکیٹیکچر اور سول انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر آندریاس ویلن فینگنیگ نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی بھی جرمن یونیورسٹی کے طلباء سے فیس نہیں لے گی،جرمن طلباء کو یونیورسٹی کے اندر رہائش بھی دینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک یونیورسٹیز سے روابط استوار کرنا جی سی یو کے اسٹریٹجک وژن کا پانچواں ستون ہے،دونوں یونیورسٹییز نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے آغاز پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :