Live Updates

وفاقی بجٹ قومی امنگوں کا تر جمان ہے، شکیل خان نیازی

جمعہ 11 جون 2021 23:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی عہدیدار شکیل خان نیازی نے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ کو قومی امنگوں کا تر جمان قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھاشہ ڈیم اور دوسرے ڈیموں کے لئے رقوم مختص کر نے پر وزیر خزانہ کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس نہ لگا کر عام آدمی کو مزید بوجھ سے بچا لیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ا ب ملک تر قی کی منزلیں طے کرے گا اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ایک طاقت بن کر ابھرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات