دینی مدارس امتحانی بورڈوفاق المدارس العربیہ کی شکل میں علماء کوتقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،مولانا عبدالخالق صدیقی

جمعہ 11 جون 2021 23:21

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) دینی مدارس امتحانی بورڈوفاق المدارس العربیہ کی شکل میں علماء کوتقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مقابلے مختلف ناموں سے سرکاری دینی امتحانی بورڈزسامنے آگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی یہ کوشش حسب سابق ناکام ہوگی،جمعیت علماء اسلام، مدارس اورعلماء کو ہرزمانہ ، ہرحکومت میں تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، لیکن ایسے حرکیات کو آخرکارمنہ کی کہانی پڑی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہارجمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیرمولاناعبدالخالق صدیقی نے جمعیت علماء اسلام کے مجلس عاملہ کے دستوری اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پارٹی ڈسپلن اولین ترجیح ہے، جمعیت علماء اسلام کے نام سے ایک پارٹی ہے جوکہ ہروقت ملک میں سیاست میں حصہ لے رہی ہے، اس نام سے دیگرجماعتوں کی کوئی حیثیت نہیں، کارکنان اپنے صفوں میں اتحادواتفاق پیداکرکے جمعیت علماء اسلام کومضبوط بنائیں،کارکن ہرپارٹی کااثاثہ ہے، آج کل سوشل میڈیاکادورہے جن لوگوں کو مرکزی قیادت نے جماعت سے بیدخل کیاہے ان کے ساتھ جماعتی کارکن سماجی تعلقات کے رکھ سکتے ہے تاہم تنظیمی امور کے حوالے سے مذکورہ افراد سے رابطہ نہ رکھے اور مرکزی وصوبائی قیادت کے فیصلوں کی توثیق کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوبائی جماعت صوبہ بھرکا دورہ کریگی،جس کاشیڈول صوبائی امیرجاری کرینگے،اجلاس میں مرکزی و صوبائی جماعت کے فیصلے کی روشنی میں مذکورہ افراد پریس سیکرٹری ضلع ہرنائی حاجی عبدالرحیم دمڑ ، حافظ عطاء محمد شاہرگ ، مولوی اکرام نعت خواں سرکان والے کا تنظیمی ڈسپلین کی مسلسل خلاف ورزی کی بناپر انکی جمعیت وعلماء اسلام سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی اجلاس سے جمعیت وعلماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی مطیع الرسول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بعض حلقوں کی جانب سے میرے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ ہورہا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الراحمن کا جیالہ تھا ہوں اور تادم مرگ اپنے قائد حضرت مولانا فضل الراحمن کا جیالہ رہونگا اجلاس سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلعی امیر مولانا عبدالخالق مری، ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی مطیع الرسول ، سنیئر نائب امیر مولانا عبدالغنی ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولوی عزیز اللہ ، نذیر احمد ترین ، ضلعی سالار عبدالغفار ، مولوی عبدالظاہرمولوی نورمحمدحافظ شمس الدین، فاضل خان ترین،مولوی روح اللہ مظہری، مولوی عبدالحنان تحصیل امیروجنرل سیکرٹری مولوی نیازگل، حاجی خیرگل ترین مولوی حسن شاہ ، ڈاکٹرعلی محمدحافظ محمدخان نصیب اللہ حنفی، ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمد ساعدو دیگرنے شرکت کی اجلاس میں جمعیت وعلماء اسلام کو ضلع میں فعال بنانے اور جمعیت کے قائد مولانا فضل الراحمن کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :