حکومت سندھ نے صوبے میں مزید 60روز کے لئے احتجاج،دھرنے پر پابندی عائدکردی

جمعہ 11 جون 2021 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) حکومت سندھ نے صوبے میں مزید 60روز کے لئے احتجاج،دھرنے پر پابندی عائدکردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت سپرہائی وے،قومی شاہراہ،انڈس ہائی ویپر احتجاج،دھرنا ،عوامی اجتماع ممنوع ہوگاریلوے اسٹیشنز،ریلوے ٹریک،ایئرپورٹ کے اطراف احتجاج،ٹریفک معطل کرنا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)

نادرن بائی پاس،لیاری ایکسپریس وے،شاہراہ فیصل،آر سی ڈی شاہراہ پر بھی احتجاج کے لئے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔