حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو پیس کر رکھ دیا،کیا یہ ریاست مدینہ ہی ریاض پیرزادہ

جمعہ 11 جون 2021 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء ریاض پیر زادہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کھاد، تیل اور بجلی سستی نہیں کی جبکہ تنخواہ دار طبقے کو بھی پیس کے رکھ دیا ہے کیا ایسے ریاست مدینہ بنے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا ۔ ریاض پیرزادہ سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے ۔ واضح رہے کہ وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین اور پنشنرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کیا اور دفاتر کی تالا بندی کرکے سیکرٹریٹ کے باہر روڈ پر دھرنا دیدیاتھا۔