اوکاڑہ، کثیرمنزلہ عمارت میں بڑے حادثہ اورسانحہ سے نمٹنے کے لئے فرضی مشق کا انعقاد

جمعہ 11 جون 2021 23:36

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پربینظیر روڈ بنک آف پنجاب کے پاس کثیرمنزلہ عمارت میں بڑے حادثہ اورسانحہ سے نمٹنے کے لئے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع بھر کے ریسکیوافسران و ریسکیورزاورکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے رضاکار، واپڈا، سوئی گیس، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن اور ایدھی سروس نے شرکت کی۔

اس فرضی مشق کا مقصد بڑے پیمانے پرآگ لگنے اور عمارات کے گرنے جیسے بڑے واقعات سے نبردآزما ہونے کیلئے دستیاب آلات اور ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو جانچنا اور ان کی استعداد کار کوعصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق بڑھانا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ نے مشق کا معائنہ کرنے کے لیے خصوصی طور پر شرکت کی انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کے کام کرنے کے جذبے کوخوب سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پران کا کہنا تھا کہ وسیع پیمانے پر آگ لگنے کے واقعات اور عمارت گرنے جیسے حادثات میں ہونے والا نقصانات کو کم کرنے کے لیے انسیڈنٹ کمانڈ منیجمنٹ سسٹم کے تحت فوری ریسکیوآپریشن سرانجام دینا ضروری ہوتا ہے۔فرضی مشق میں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنا، انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ کا قیام، انسیڈنٹ کمانڈر کی طرف سے بریفنگ، جائے حادثہ کا جائزہ اور ٹیموں کو سیکٹرز میں تقسیم کرکے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

سیکٹرز کے کمانڈرزنے اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے اور اس میں پھنسے افراد کی جدید تیکنیک استعمال کرتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کیا۔ زخمی افراد کوکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے میڈیکل ٹریاج ایریا میں درجہ بندی کے تحت لیا گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے میں منتقل کیا، جبکہ جانبحق ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فائر فائٹرزنے آگ پر قابو پانے اور ڈرٹ ریسکیورزنے بیلے ٹیکنیک کے ذریعے پھنسے افراد کو دوسری عمارت پر محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا۔سیفٹی آفیسر کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے عائشہ سہیل (ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر) نے متاثرہ علاقے کو کارڈن آف کروایا اور تمام ریسکیورز کی سیفٹی کو یقینی بنایا۔انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ پر کنٹرول روم انچارج سیلم مسعود اکبرکی سربراہی میں قائم کردہ پوسٹ پر تمام آپریشنز،ریسکیووسائل،عمارت میں پھنسے افراد،زخمیوں اور ریسکیوکرنے کا ڈیٹا وائرلیس سسٹم کے ذریعے حاصل کرتے ہوئے اپڈیٹ کیا گیا۔

ڈیٹا کو انیسڈنٹ کمانڈ پوسٹ کے بینرپر واضح طورپر تحریر کیا اور انسیڈنٹ کمانڈرظفر اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کی آمد پر انکو حادثہ کے متعلق اور کی جانے والی ریسکیو ایکٹویٹیز کے بارے میں بریف کیا۔ٹریفک پولیس کے ساتھ ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بھرپور معاونت کی ۔آپریشن کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈی بریفینگ کی اور ً تمام محکموں بشمعول ایدھی فاوئڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس موک ایکسرسائز میں بھرپور شرکت کی