وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس، ق لیگ کی عدم شرکت

جمعہ 11 جون 2021 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت کی تاہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق )نے شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کا کوئی رکن اسمبلی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔دریں اثنا وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میریعلم میں نہیں کہ ق لیگ والے اجلاس میں کیوں نہیں آئے۔ ق لیگ کم ہی اجلاسوں میں شرکت کرتی ہے۔