کوئٹہ ، بر قی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، کیسکو

جمعہ 11 جون 2021 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر میں سٹیلائٹ ٹاون، پشتون آباد، غونث آباد اور مشرقی بائی پاس‘ کے علاقوں کو بجلی فراہم کر نے والی فیڈرز اوورلوڈڈ ہیں جسکے سد باب کے لیئے ان فیدروں کی بائی فرکیشن کیا جا ریا ہے لہذا نئے فیڈر پر ترقیاتی کام کے سلسلے میں12 جون سی20 جون تک روزانہ صبح 6بجے سے دن 11بجے تک اولڈجان محمد ،اولڈ سیٹیلائٹ ٹائو ن ،کرانی اور انڈیسٹریل فیڈروں سے بجلی کی فراہمی متاثررہیگی ۔

اسکے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اوور لوڈڈ فیڈروں کی بائی فرکیشن کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں 12جون سے 19 جون تک کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے اغبرگ، خروٹ آباد، جبل نور، کڈنی سینٹر، ویسٹرن بائی پاس، عمر،چشمہ،نوحصار، داریم،ایئر پورٹ اور سی ٹی ایس فیڈر دن 12 بجے سے سہ پہر3 بجے تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںبرقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 12جون کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے سریاب i، انڈسٹریل، ہزارہ ٹاون،جوائنٹ روڈ، سائوتھ واسا،بی ایم سی، کرانی ایکسپریس اور دلدار کاریز فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی بندہوگی۔

جبکہ 12جون کو قلعہ سیف اللہ گرڈ اسٹیشن میںآئیسولیٹرکی تبدیلی کے سلسلے میں صبح9 بجے سے شام4 بجے تک کام کیا جائے گا اس کام کے دوران قلعہ سیف اللہ، گوال حیدر زئی، مسافر پور اور ژوب گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔14 جون کو مری آباد گرڈ اسٹیشن کے سعید آباد اور مری آباد فیڈر دن ایک بجے سے سہ پہر تین بجے تک، انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے بولان، شاہنواز، اور انڈسٹریل فیڈر دن12 بجے سے سہ پہر تین بجے اور سریاب گرڈ اسٹیشن کے جوائنٹ روڈ فیڈر دن 11 بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی۔

اسی طرح 14 جون کو مستونگ گرڈ اسٹیشن میں بے کنٹرولنگ پر کا م کے دوران پڑنگ آباد،غنجہ ڈوری، اولڈ شیریں آباد،نیو لکپاس،منظور آباد اور کڈھ کوچہ فیڈر جبکہ زرد غلام جان گرڈ اسٹیشن کے نیو سالار زئی، نیو زرد گلام جان،نیو زرد عبداللہ، نیو گوہر خان، رودانگی اور سپچ فیڈرزد ن 11بجے سے سہ پہر 3بجے تک بند رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

ایک اور اعلامیہ کے مطابق ضر وری مر مت کے سلسلے میں مو رخہ 14جون 2021بروز سمورا صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک سر یاب روڈ، سبز ل روڈ، بر وری روڈ، جناح روڈ، وزیر اعلیٰ ہائوس، گور نر ہائوس ، بلو چستان سول سیکر ٹریٹ ، بولان میڈیکل کا لج ہسپتال ، سول ہسپتال اور ان سے ملحقہ علا قوں کو گیس کی تر سیل بند رہے گی صار فیں گیس سے گز ارش ہے کہ اس دو رانیہ میں متبا دل ایند ھن کا انتظام کر لیں۔