سر کاری ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ،میڈیا کو عام آدمی غریب آدمی کی آواز بننا چاہئے، بلاول بھٹو زر داری

یہ جھوٹے یوٹرن لینے والے، اور مکر جانے والے ہیں ،ہم آپ کی آئی ایم ایف سے جان چھڑائیں گے، چیئر مین پیپلز پارٹی حکومت نے کھاد، تیل اور بجلی سستی نہیں کی ،تنخواہ دار طبقے کو بھی انہوں نے پیس دیا،کیسے ریاست مدینہ بنے ، ریاض پیر زادہ کی سر کاری ملازمین سے اظہار یکجہتی

جمعہ 11 جون 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ سر کاری ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ،میڈیا کو عام آدمی غریب آدمی کی آواز بننا چاہئے۔ جمعہ کو بلاول بھٹو زر داری سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کو عام آدمی غریب آدمی کی آواز بننا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ اس ملک کے، سرکاری ملازمین کے ساتھ تین سال سے ناانصافی ہورہی ہے،موجودہ حالات میں وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کہتے ہیں معیشت ترقی کررہی ہے ،اگر معیشت ترقی کررہی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیوں نہیں کررہے ۔ انہوںنے کہاکہ تنخواہ نہ بڑھانا اس بات کا ثبوت ہے آپ جھوٹ بول رہے ہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں. کم از کم تیس فیصد اضافہ کردیتے ،کم از ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہ 25ہزار کی جاتی،ہم نے سندھ حکومت کو کہا ہے کم از کم تنخواہ 25ہزار کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنی حکومت میں تنخواہ میں 120 اور پنشن میں 100فیصد اضافہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ اگر مہنگائی کو تسلیم کررہے ہیں تو تنخواہوں میں بھی. اسی نسبت سے اضافہ کیا جائے،بجٹ روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے ،ہمیں پاکستان کی ہر گلی گلی جاؤں گا،یہ جھوٹے یوٹرن لینے والے، اور مکر جانے والے ہیں ،ہم آپ کی آئی ایم ایف سے جان چھڑائیں گے،پیپلزپارٹی سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی تنخواہوں میں 175فیصد اضافہ کیا۔ بعد ازاں مسلم لیگ (ن )کے رہنماء ریاض پیر زادہ سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت نے کھاد، تیل اور بجلی سستی نہیں کی ،تنخواہ دار طبقے کو بھی انہوں نے پیس دیا،کیسے ریاست مدینہ بنے