بجلی کی عدم موجودگی میں ائیر کنڈیشنڈ وزرا کو گرمی کی تپش محسوس نہیں ہورہی ہے،رہنما جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

جمعہ 11 جون 2021 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب مفتی غلام نبی محمدی حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ مسعود احمد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ چوہدری محمد عاطف حاجی قاسم خان خلجی حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد عارف شمشیر مفتی نیک محمدفاروقی مفتی رحمت اللہ مولانا سردار محمد نورزئی مفتی محمد ابوبکر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر اور دیگرنے کہا کہ بجلی کی عدم موجودگی میں ائیر کنڈیشنڈ وزرا کو گرمی کی تپش محسوس نہیں ہورہی ہے، غافل حکومت کا عوامی اور انسانی مسائل سے دور تک واسطہ نہیں ہے، پشتون آباد ،سریاب ، نواں کلی ،حاجی غیبی روڈ سبزل روڈ ،کلی عمر پشتون باغ،بروری روڈ، دیبہ ترخہ سمیت اکثر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھی ہے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کئے رکھا ہے کرانی روڈ بدل خان اسٹریٹ کو دوسو کے وی ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے درخواست دینے کے باوجود عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو کمپنی، سوئی سدرن گیس کمپنی کو فوری طور پر بلوں میں پی یو جی /سلو میٹرز چارجزاورجی ایس ڈی ایڈیشنل سیکورٹی ڈیپازٹ کو روکے بلکہ کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو اووربلنگ کی مد میں لی گئی رقم کی واپسی کی جائے بجلی اور گیس کے میٹرز کی بغیر کسی وجہ تبدیلی سے روکنے ، صارفین کو تنگ کرنے والے عملے پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے اور غیر قانونی بلوں کی وصولی کو روکنے کے احکامات صادر کیے جائیں انہوں نے کہا کہ سرد علاقوں کی صارفین کو شکایت ہے کہ ایک طرف سوئی سدرن گیس کمپنی انہیں گیس کی سپلائی میں ناکام ہے تو دوسری جانب سے میٹرز کم چلنے کی مد میں بھاری بھر کم بل اور مختلف چارجز کی مد میں جرمانہ کیا جارہا ہے جو انہیں قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ سردی آتے ہی گیس کا جبکہ گرمی کا موسم آتے ہی بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جاتا ہے اس حوالے سے تمام جمہوری قوتوں اور سول سوسائٹی کو مل کر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا ورنہ مستقبل میں پورا شہر بجلی اور گیس سے محروم رکھا جائے گا