مالی میں القاعدہ کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا، فرانسیسی وزیر دفاع

القاعدہ کا کمانڈر2013میں دوفرانسیسی صحافیوں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا،بیان

ہفتہ 12 جون 2021 11:25

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) فرانسیسی فوج نے مغربی افریقہ کیملک مالی میں القاعدہ کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس بارلے نے کہا ہے کہ القاعدہ کا کمانڈر 2013 میں 2 فرانسیسی صحافیوں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ القاعدہ کمانڈر باکابو فرانسیسی فوج کے خصوصی دستے کی کارروائی میں ہلاک ہوا۔ کارروائی گزشتہ ہفتے کے روز مالی کے شمالی علاقہ اجیلہاک میں کی گئی۔انکا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں باکابو سمیت چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔