آٹھویں جماعت کی طالبہ کو ٹھنڈیانی روڈ پر گاڑی کے اندر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

ملزمان لڑکی کو گھمانے کے بہانے ساتھ لے گئے تھے، پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 جون 2021 12:22

آٹھویں جماعت کی طالبہ کو ٹھنڈیانی روڈ پر گاڑی کے اندر  زیادتی کا نشانہ ..
ایبٹ آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جون 2021ء ) ایبٹ آباد میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ملزمان نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو گھمانے لے جانے کا بہانا بنایا اور ٹھنڈیانی روڈ پر گاڑی کے اندر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8 جون کو واقعہ رونما ہوا جس کے بعد مقدمہ تھانہ نواں شہر میں 10 جون کو درج کرایا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی دھمتوڑ کی رہائشی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی ایس پی میرپور کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم کو ساتھیوں اور جائے وقوعہ پر استعمال کی گئی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کے طبی معائنے میں ریپ کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کے ڈی این اے سیمپل اکٹھا کر کے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔

دوسری جانب گجرات میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ضلع گجرات میں ایک شخص نے مبینہ طور پر ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں واقعے کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کی۔ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی پی او) کے مطابق گجرات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا کہ اسی دوران اٴْس کا بھائی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جس کو دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق متاثرہ اہل خانہ کی درخواست کے بعد پولیس نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کی جس کے بعد پولیس نے اٴْسے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد درخواست پر مزید کارروائی کی جائے گی اور اٴْسی بنیاد پر ملزم سے تفتیش کی جائے گی۔