صومالیہ ،فوجی کاروائی کے دوران 10 عسکریت پسند ہلاک ،متعدد زخمی

ہفتہ 12 جون 2021 13:10

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2021ء) صومالیہ میں   فوجی کاروائی کے  دوران  10 عسکریت پسند ہلاک  اورمتعدد زخمی ہو گئے  ہیں ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان احمد محمد  نے میڈیا  کو بتایا کہ   صومالیہ کے وسطی خطے ہیران کے قصبے بولی بردے میں ایک فوجی کارروائی کے دوران  10عسکریت پسند   ہلاک  جبکہ متعدد زخمی ہو گئے  ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے  بتایا کہ   فوج نے عوام کی جانب سے موصول ہونےوالی خفیہ اطلاعات پر متاثرہ قصبے میں آپریشن کیا جس کے دوران بولی بردے میں عسکریت پسندوں کا آپریشن انچارج عبدالقادر فیڈو  بھی اپنے 2دیگر ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ  اس کاروائی کے دوران  متعدد زخمی  عسکریت پسند  فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے ہیں لیکن  فوج  کا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔