منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں گرفتار خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 16 جون کو سماعت کرے گا

ہفتہ 12 جون 2021 13:35

منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں گرفتار خواجہ آصف کی درخواست ضمانت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 16 جون کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے خواجہ آصف کے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے۔درخواست دائر ہونے سے اب تک تین مختلف ڈویژن بنچ تحلیل ہوچکے ہیں اور خواجہ آصف کی درخواست ضمانت دائر ہونے سے لے کر اب تک صرف ایک مرتبہ کیس کی سماعت ہوسکی ہے ۔گزشتہ سماعت پر بھی جسٹس اسجد جاوید گھرال کی معذرت کے باعث بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔