آئی جی پنجاب کااچھی کارکردگی دکھانے والے 106تھانوں میں تعینات افسران کو انعامات اورسر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان

ہفتہ 12 جون 2021 13:39

آئی جی پنجاب کااچھی کارکردگی دکھانے والے 106تھانوں میں تعینات افسران ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) آئی جی پنجاب نے اچھی کارکردگی دکھانے پر سرگودھا سمیت صوبہ کے 106تھانوں میں تعینات افسران کو انعامات اورسر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے سرگودھا سمیت106 تھانوں کے افسران کو شاندار کارکردگی انعامات دیتے ہوئے 36تھانوں کے ایس ایچ اوزکوفی کس،1،لاکھ انعام سی سی ون سرٹیفکیٹ،35تھانوں کیایس ایچ اوزکو سی سی ٹو کے سر ٹیفکیٹ فی کس50 ہزار کے نقدانعامات اور35تھانوں کیایس ایچ او کو سی سی تھری کے سرٹیفکیٹ اور فی کس 20 ہزارنقد کیانعامات دینے کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

جن میں سرگو دھارینج کی4ایس ایچ اوزکو1،لاکھ روپینقدانعام،سی سی ون سرٹیفکیٹ شامل ہیں ان میں سرگودھا ریجن میں تعینات ضلع خوشاب کے تھانہ نوشہرہ کیایس ایچ اوکامران بخت،ضلع بھکر کے تھانہ سرائیمہاجرکے ایس ایچ او غلام حسن،ضلع میانوالی کے تھانہ چکڑالہ ایس ایچ او محمدسلیم اللہ خان ضلع سرگودھا کے تھانہ سٹی سرگودھا کے ایس ایچ او فواد علی شیرازی،اسی طرح سرگود ھارینج سی4تھانوں کیایس ایچ اوزکونقدانعام50ہزار سی سی ٹوسرٹیفکیٹ میں ضلع خوشاب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹراظہرحسین، ضلع بھکر سے ایس ایچ او تھانہ حیدرآباد سب انسپکٹر محمدیاسر،ضلع میانوالی سے ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹرشاھدنثارشاہ،ضلع سرگودھا سے ایس ایچ اوتھانہ سلانوالی انسپکٹرفاروق حسنات اورسرگودھاریجن4تھانوں کیایس ایچ اوز کو 20 ھزار نقدانعام اورسی سی تھری سرٹیفکیٹ کے حق داروں میں ضلع خوشاب سیایس ایچ او تھانہ مٹھہ ٹوانہ سب انسپکٹر عنصرعباس،ضلع بھکر سیایس ایچ او تھانہ صدرسب انسپکٹر محمداختر،ضلع میانوالی سے ایس ایچ او تھانہ پیپلاں انسپکٹرشہزادفیض،ضلع سرگودھا سے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال انسپکٹر عبدالمجید شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :