لندن میں چاقو بردار سرگرم،24گھنٹوں میں دونوجوان قتل

ْ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،مزید گرفتاریاں بھی متوقع

ہفتہ 12 جون 2021 13:39

لندن میں چاقو بردار سرگرم،24گھنٹوں میں دونوجوان قتل
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) برطانوی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چاقو زنی سے دو نوجوانوں کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو کم سن لڑکوں کو قتل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے ہیز میں پندہ سالہ نوجوان کو نامعلوم شخص نے چاقو کا وار کر کے ہلاک کیا جبکہ اسٹریتھم کے علاقے میں کم نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہیز میں ہونے والے قتل کے بعد پولیس نے شک کی بنیاد پر دو ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اسٹریتھم سے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، پولیس نے گرفتار کیے جانے والے افراد کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی البتہ یہ بات سامنے آئی ایک کو بے قصور ہونے پر رہا کردیا گیا۔لندن پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں اب تک صرف لندن میں 50 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے، جن میں سے بیشتر چاقو حملے میں ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :