سرگودھا ،پولیس نے راہزنی ،ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 12 جون 2021 14:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) سرگودھا پولیس نے راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ شاہ پورصدر پولیس ٹیم نے 2018 سے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اظہر حیات کو گرفتارکرلیا جس نے اڑھائی سال قبل اکتوبر 2018 کو اپنے ساتھی کے ساتھ ہمراہ اسلحہ کے زور پر ڈورے والا کے قریب راہزنی کی واردات میں نقدی وموبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے جس پر درج مقدمہ میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جس کی تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا جس کے ساتھی کو قبل ازیں گرفتارکر کے حوالات جوڈیشل بھجوایا جا چکا ہے جبکہ تھانہ جھال چکیاں پولیس ٹیم نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد افضل کو گرفتارکر کے اس کیقبضہ سے لوٹا گیامال مسرو قہ کل مالیتی80ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل 8 ایم ایم برآمد کرلیا اور مقدمات میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :