سرگودھا ،نوجوان نے فائرنگ کر کے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

ہفتہ 12 جون 2021 14:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) سرگودھا میں نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر اور دوسرے نوجوان نے اپنی شادی شدہ حقیقی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے جس پر پولیس نے دونوں واقعات کی مقتولین دوشزاوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابقسرگودھا کے قصبہ شاہپور کے گاؤں مڈھ کے قریب نوجوان محمد ممتاز نے فائرنگ کر کے اپنی شادی شدہ بہن انور بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جبکہ سلانوالی مکہ کالونی کی گلی نمبر 4 میں غیرت کے نام پر نوجوان کاشف عرف چاند نے حقیقی بہن کو غیرت کے نام پر پسٹل 30 بور سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقعہ سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ سلانوالی اور پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقتولین دوشزاوں کی نعشیں اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں منتقل کر دیں اور جائے وقوعات سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہیں۔