فلسطینی اسیر رہنما ء مروان البرغوثی کی اہلیہ کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

دشمن کی قید میں جانیوالے رہ نمائوں کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھیں گی،اسماعیل ھنیہ

ہفتہ 12 جون 2021 15:02

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رہ نما مروان البرغوثی کی اہلیہ فدوی البرغوثی نے گذشتہ روز قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر حماس کے دیگر رہ نما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے برادر مروان البرغوثی اور ان کے مجاھد خاندان کی قابض دشمن کے خلاف تحریک آزادی اور مزاحمت کے میدان میں دی جانے والی خدمات پرانہیں سراہا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس اور اس کا عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ اسرائیلی دشمن کے خلاف مزاحمت اورآزادی کی جدو جہد کرتے ہوئے دشمن کی قید میں جانیوالے رہ نمائوں کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :