رینجرز کارروائی میں منشیات فروش شاہ نواز شانو گرفتار

ملزم کے قبضے سے 300 گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی،ملزم کا متعدد بار جیل جانے کا انکشاف

ہفتہ 12 جون 2021 16:23

رینجرز کارروائی میں منشیات فروش شاہ نواز شانو گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) رینجرز نے بدنام زمانہ منشیات فروش شاہ نواز شانو کو گرفتار کرلیا۔پولیس اور رینجرز نے بلوچ پاڑہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش شاہ نواز عرف شانو کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 300 گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم آئس سمیت دیگر منشیات بڑے پیمانے پر فروخت میں ملوث ہے۔

ملزم بلوچستان سے سودیف اور شمع سے منشیات خریدتا اور ساتھیوں سمیت ماہانہ پانچ لاکھ روپے کی منشیات فروخت کرتا تھا۔ملزمان پی آئی بی، لسبیلہ اور جمشید ٹان کے علاقوں میں سپلائی کیا کرتے تھے۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش متعدد بار جیل جانے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔