کراچی میں غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والا امریکی شہری گرفتار

سائرس اسماعیل زادے 8 جون سے کراچی کے ہوٹل میں مقیم تھا،انسانی اسمگلرز کی مدد سے سرحد عبور کی

ہفتہ 12 جون 2021 16:23

کراچی میں غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والا امریکی شہری گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے امریکی شہری کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کی انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے ایرانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سائرس اسماعیل زادے 8 جون سے کراچی کے ہوٹل میں مقیم تھا۔ ملزم نے انسانی اسمگلرز کی مدد سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کی۔