دبئی سے کراچی پہنچنے والی7 مسافر کورونا وائرس سے متاثرہ نکلے

گذشتہ ماہ بھی دبئی سے کراچی آنے والے 6 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے

ہفتہ 12 جون 2021 16:23

دبئی سے کراچی پہنچنے والی7 مسافر کورونا وائرس سے متاثرہ نکلے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) دبئی سے کراچی پہنچنے والی7 مسافر کورونا وائرس سیمتاثرہ نکلے ، مسافروں کو قرنطینہ کیلئے اسپتال اور کچھ کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آگئے، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے سات مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، مسافرغیر ملکی ایئرلائن کی پروازسے دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔

کراچی ائیرپورٹ پرمسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کئے گئے ، جس کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ کیلئے اسپتال اورکچھ کوہوٹل منتقل کردیا گیا۔گذشتہ ماہ بھی دبئی سے کراچی آنے والے 6 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ، یہ مسافر بھی غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 3 مسافروں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں جب کہ باقی 3مسافروں کی عمریں 35 سے 41 سال ہیں۔