اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری

ہفتہ 12 جون 2021 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس کے مطابق ڈرائیورکا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے، واقعہ ممکنہ طورپر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کانتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے بتایاکہ ظاہرعلی سید اپنے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر گھرجارہے تھے، ڈرائیورکواتارکرگاڑی آگے بڑھی توموٹرسائیکل سوار2ملزم آئے ، ڈرائیورنے بتایاکہ ملزموں کے چہرے واضح تھے، نقاب ہیلمٹ نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے ایک ہی فائرکیا اور فرار ہوگئے، واقعہ ممکنہ طورپر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کانتیجہ ہے تاہم ڈرائیورکابیان بھی قلمبندکرلیاگیاہے، مقتول کی رہائش رنگوں والاہال بہادرآبادکے قریب ہے۔گذشتہ روز ڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہوئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ڈاکووں نے ظاہر علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی۔