فجی،بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے شمسی توانائی سسٹم کے ترقیاتی منصوبے کا آغاز

ہفتہ 12 جون 2021 16:10

فجی،بجلی کی کمی کو پورا کرنے  کے لئے  شمسی توانائی سسٹم کے ترقیاتی منصوبے ..
سووا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2021ء) فجی  کی حکومت  نے صحت عامہ  کے مراکز سمیت دیہات اور سمندری علاقوں میں بجلی کی کمی کو پوراا کرنے کے لئے شمسی توانائی سسٹم کے ترقیاتی منصوبے کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادرے کے مطابق فجی  کےانفراسٹرکچر کے وزیر جون آسامیٹ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ  اس منصوبے سے فجی کے صحت عامہ کے مراکز  جلد شمسی توانائی سسٹم  میں تبدیل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومی توانائی شمسی  اتحاد کمپنی نے متعدد صحت عامہ  کے مراکز سمیت دیہات اور سمندری علاقوں میں بجلی کی کھپت کو پوراا کرنے کے لئےقابل تجدید  توانائی  کے شمسی پینل نصب کے لئے 50ہزار فیجن ڈالرامدادی فنڈ دینے پر اتفاق کیا ہے۔حکومت ترقیاتی منصوبے کے تحت مطلوبہ ہدف  حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا  کہ اس منصوبے سے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :