جی سیون ممالک کا کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکوں کی امداد کا وعدہ

عالمی رہنماوں سے ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان کے افراد کی خصوصی ملاقات،کیک کاٹا اورتصاویر بنوائیں

ہفتہ 12 جون 2021 16:30

جی سیون ممالک کا کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکوں کی امداد کا وعدہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) جی سیون ممالک نے کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دیگر ممالک کو امداد میں دینے کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں جاری جی سیون سربراہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے رہنمائوں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔

اس موقع پر عالمی رہنماوں سے ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان کے افراد کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔ملکہ نے تلوار منگواکرکیک کاٹا اور فوٹوسیشن کے لیے رہنماجمع ہوئے تو ازراہ مذاق بولیں کیا آپ لوگوں کو ایسے نظر آنا چاہیے جیسے آپ اسے بہت انجوائے کررہے ہیں ملکہ کا دلچسپ جملہ سن کر تمام رہنما ہنس پڑے۔