کیٹ مڈلٹن امریکی خاتونِ اول کی میزبانی کرنے پر خوش

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر جِل بائیڈن کے ہمراہ اسکول کے دورے کی تصاویر بھی شیئر

ہفتہ 12 جون 2021 16:37

کیٹ مڈلٹن امریکی خاتونِ اول کی میزبانی کرنے پر خوش
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن کی میزبانی کے فرائض انجام دے کر اور برطانوی اور امریکی مبصرین سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن نیجِل بائیڈن کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کیا اور بچپن کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر جِل بائیڈن کے ہمراہ اسکول کے دورے سے چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر جل بائیڈن اور برطانیہ و امریکہ کے ماہرین کی بچپن کی اہمیت اور اس کی بہتری کیلئے اقدامات پر گفتگو کرنے کی میزبانی کرنا بہت اچھا تھا۔واضح رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن برطانیہ میں موجود ہیں، بطور صدر یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :