سعودیہ میں کورونا مریضوں کو زندگی دینے والی مسیحا چل بسی
سعودی نرس رفعت الدوسری کورونا کا شکار ہو کر زندگی سے محروم ہو گئی
محمد عرفان ہفتہ 12 جون 2021 16:16
(جاری ہے)
رفعت کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
چند روز پہلے اس کے گھر والوں نے اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی تھی کہ کورونا وبا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکر کے طور پر خدمات انجام دینے والی رفعت الدوسری خود بھی س مرض کا شکار ہو گئی ہے، جسے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ رفعت کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کے لواحقین سے دُکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ کوروناوبا کے دوران سعودی عرب میں کئی سعودی ، پاکستانی اور دیگر ممالک کے ڈاکٹرز کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی ڈاکٹر کابھی انتقال ہوا تھا۔ ڈاکٹر جمشید الخبر کے مقامی اسپتال میں ہارٹ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ چند روز قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ان کے ساتھی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جمشید ایک بہترین معالج تھے، ان کا اپنے مریضوں سے برتاؤ بڑا محبت بھرا اور دوستانہ ہوتا تھا۔ ان کی وفات پر ہسپتال کا تمام عملہ بہت سوگوار ہے۔ ان سے پہلے بھی ایک پاکستانی سرجن ڈاکٹر نعیم خالد چودھری کورونا کے ہاتھوں دم توڑ گئے تھے۔ وہ مکہ مکرمہ کے حرا جنرل ہسپتال تعینات تھے۔ ڈاکٹر نعیم چوہدری کے سوگواران میں ایک بیوی اور تین بیٹیاں ہیں جو مکہ میں ہی مقیم ہیں۔مکہ کے شعبہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل حمزہ نے کہا کہ ڈاکٹر نعیم چوہدری کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے اور مکہ شہر نے انتہائی باصلاحیت سرجن کو کھو دیاہے۔ انہوں نے ڈاکٹر نعیم چوہدری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں میں ڈاکٹر نعیم نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، وہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ وہ صرف ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.