Live Updates

عمران خان محسن اور نڈر لیڈر ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے ، محمد طاہر کھوکھر

عمران خان غریب عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں ،آزادکشمیر میں بھی کشمیری عوام سمیت مہاجرین اور متاثرین منگلا کے مسائل کو بھی حل کریں گے، رہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر

ہفتہ 12 جون 2021 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، سابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ آزادکشمیر ، امیدوار اسمبلی حلقہ جموں۔1 ،محمدطاہرکھوکھرنے کہا کہ عمران خان ایک محسن اور نڈر لیڈر ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے ،عمران خان کو غریب عوام کا احساس ہے،وہ غریب عوام کے مسائل کو سمجھتا ہے ،انشاء اللہ عمران خان آزادکشمیر میں بھی کشمیری عوام سمیت مہاجرین اور متاثرین منگلا کے مسائل کو بھی حل کریں گے،انہوں نے کہا کہ مہاجرین اور متاثرین منگلا کی ملک پاکستان کے لیئے لازوال قربانیاں ہیں،جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے،مگر کچھ عناصر نے مہاجرین اورمتاثرین منگلا ڈیم کے حقوق اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے انہیں عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں برداشت نہیں متاثرین منگلا ڈیم اپنے حقوق کیلئے اتنی شدید گرمی میں اپنے حق کیلئے احتجاج کر رہے ہیں ،مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،مت بھولیں متاثرین منگلا نے ملک کو روشن کر کے لیئے اپنے بزرگوں کی قبروں کی قربانی دی ہے ۔

(جاری ہے)

جو قومیں اپنی محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ برباد ہو جایتی ہیں ۔مہاجرین اور متاثرین منگلا کو یکسر نظر انداز کیا گیا مخصوص عناصر کو نوازا گیا ،اور ایک ہی گھر کو تین ٹکٹ دے دیئے جو ظلم اور نا انصافی اور مہاجرین اور متاثرین کا گلہ گھونٹا گیا ہے،ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے گااور عوام کے کٹہرے میں لائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات