مقبوضہ جموںوکشمیر : پلوامہ جیل میںکشمیری نظر بندوںپر تشدد

ہفتہ 12 جون 2021 16:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے کہا ہے کہ کشمیری نظر بندوں مرسلین بشیر اور ارشاد احمد کو ڈسٹرکٹ جیل پلوامہ میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد احسن اونتو نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ پامپور کے رہائشی مرسلین بشیر شیخ کو 19نومبر 2010کو حراست میں لیا گیا تھااور بعد ازاں ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس ای) لاگو کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ترال پائیں کے ایک اور رہائشی ارشاد احمد ریشی کو 10دسمبر2020کو گرفتار کیاگیا تھا اور ان پر بھی بعد میں پی ایس اے لاگو کیا گیا۔ محمد احسن اونتو نے کہا کہ ان دونوں پر پلوامہ ڈسٹرکٹ جیل میں بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ انہوںنے کہا دونوں نظر بندوں کو اب جموںخطے کی کوٹ بلوال جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔محمد احسن اونتو نے کہاکہ بھارتی جیلوںمیں کشمیری نظر بندوں پر تشدد روز کا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔