کانگریس دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے پر نظرثانی کرے گی، دگوجے سنگھ

ہفتہ 12 جون 2021 16:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) بھارت میں کانگریس کے رہنما دگوجے سنگھ نے بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے پر نظرثانی کا اشارہ دیا ہے جس کے تحت غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دگوجے سنگھ نے حال ہی میں کلب ہاؤس ایپ پر ایک پاکستانی صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور جموںوکشمیرکی ریاستی حیثیت کو ختم کرنے کا فیصلہ ایک مایوس کن فیصلہ ہے اور کانگریس پارٹی کو اس مسئلے پر یقینی طور پر نظرثانی کرنی ہوگی۔ نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کو منسوخ کرکے علاقے کا سخت فوجی محاصرہ کیاتھا۔