دارلحکومت مظفرآباد میں دو نمبر گاڑیوں کی خرید و فروخت اور رینٹ پر دینا عروج پر

ہفتہ 12 جون 2021 16:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) دارلحکومت مظفرآباد میں دو نمبر گاڑیوں کی خرید و فروخت اور رینٹ پر دینا عروج پر ، بہت سے پولیس اہلکار بھی ملوث،ٹرانسفر لیٹر دینے کے بجائے تنگ کرنے کا سلسلہ شروع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد دو نمبر گاڑیوں کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ ٹمپر شدہ گاڑیوں کو فروخت کیا جارہا ہے جس میں سرکاری ملازموں کے علاوہ پولیس کے کچھ اہلکار بھی شامل ہیں ،اِن کا سودا اور جرگا رینٹ اے کار کے آفس میں کیا جاتا ہے جہاں ہمیشہ ٹرانسفر لیٹر کے نام پر لاکھوں روپے روک کر بعد میں تنگ کیا جاتا ہے ، عوام نے ایس ایس پی مظفرآباد سے اپیل کی ہے کہ وہ اِس گروہ کا خاتمہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :