گورنر چوہدری محمدسرور سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سمیت اراکین اسمبلی کی ملاقات

حکومت اور اتحادی ملکر آسانی سے وفاقی بجٹ منظور کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے ،مخالفین کو شکست کا سامنا کر نا پڑیگا‘ گفتگو

ہفتہ 12 جون 2021 17:04

گورنر چوہدری محمدسرور سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وزیرخارجہ شاہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سمیت اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ،گور نر پنجاب چوہدری سرور نے عوام دوست وفاقی بجٹ پر وزیر خارجہ ،سپیکر قومی اسمبلی اور اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی ،اس موقع پر سیاسی ،حکومتی اور پار لیمانی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میںبھی بات چیت کی گئی ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوروزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی نے ملاقات کی۔اس موقعہ پر پنجاب کے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر اور ایم این اے زین قر یشی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران وفاقی بجٹ ،سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور سپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ حکومت اور اتحادی ملکر آسانی سے وفاقی بجٹ منظور کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور مخالفین کو شکست کا سامنا کر نا پڑے گا ۔اُنہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں وفاقی بجٹ کے اعدوشمار پڑ ھے بغیر ہی اس پر تنقید کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر معاملے میں کیڑے نکالنا سیاسی مخالفین کی عادت بن چکی ہے ان کو چاہیے کہ وہ تنقید کر نے کی بجائے حقائق کو سامنے رکھ کر بات کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے اور بجٹ میں عوام کو ہرشعبے میں ریلیف دینا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ پیش کر نے پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ عمران خان ملک کو درست سمت میں لیکر جا رہے ہیں جو اپوزیشن سے برداشت نہیں ہورہا۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن پار لیمنٹ کے اندر اور باہر منفی سیاست کر رہی ہے جس کوعوام دیکھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے بھی تحر یک انصاف کی حکومت کے بجٹ منظور ہوئے اب بھی ہوجائے گا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈ ہ نہیں وہ ملکی ترقی اور استحکام چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ وہ ملک وقوم کی خدمت کا مشن کامیابی کیساتھ جاری رکھیں گے ۔