شادی شدہ خاتون سے دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی

ہفتہ 12 جون 2021 17:52

شادی شدہ خاتون سے دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی
اوکاڑہ۔12جون  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12 جون 2021ء ) :اوکاڑہ کینٹ کے نواحی گاؤں 25 فور ایل میں  ڈاکوؤں نے شادی شدہ خاتون  کو  دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گاؤں 25 فور ایل میں شادی شدہ (گ بی بی)  گھر میں فیملی کے ہمراہ سو رہی تھی کہ دو نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس آئے۔

(جاری ہے)

مسلح ڈاکوؤں نے خاتون کو باندھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے اور اہم شواہد اکٹھے کر لئے۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے متاثرہ فیملی کو انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیاجائیگا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ کینٹ اوکاڑہ میں درج کیا گیا۔