شیخو پورہ ،مسلمانوں پرقادیانیوں کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ،طارق مدنی

احتجاجی اجلاس سے مولانا عبدالرزا ق ہزاروی، قاری تاج محمد مکی، مفتی محمد عدنان و دیگر کا خطاب

ہفتہ 12 جون 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ قادیانی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں میں تیزی سے مصروف ہیں اور اگر حکمرانوں نے ان اسلام و ملک دشمن قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیوں ، فتنہ بازیوں، دہشت گردیوںاور آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر نے جیسی کارروائیوں پر مسلسل چشم پوشی جاری رکھی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المدنی قرآن اکیڈمی میں پاکستان امن کونسل کی جانب سے شیخو پورہ کی تحصیل صفدر آباد کے گاؤں نواں کوٹ میں مسلمانوں پرقادیانی دہشت گردی اور مسلمانوں کے قبرستان میں قادیانی مردہ دفن کرنے کے خلاف منعقدہ احتجاجی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں شیخوں پورہ کے گاؤں نواں کوٹ میں مسلمانوں پر قادیانیوں کی دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے قادیانی دہشت گردوں اور مسلمانوں کے قبرستان میں قادیانی مردہ دفن کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا طارق مدنی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی قادیانی دہشت گردوں کو سپورٹ لمحہ فکریہ ہے اجلاس سے مولانا عبدالرزا ق ہزاروی، قاری تاج محمد مکی، مفتی محمد عدنان مدنی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :