کراچی :رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،بدنام منشیات فروش شاہنواز عرف شانو گرفتار

ہفتہ 12 جون 2021 18:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے بلوچ پاڑہ جہانگیر روڈ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شاہنواز بلوچ عرف شانوکو گرفتار کرلیا اور ملزم کے قبضے سے 300گرام آئس اور30بورپسٹل بمعہ راونڈبرآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم آئس،ہیروئن اور چرس بڑے پیمانے پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

ملزم منشیات حب چوکی بلوچستان سے سودیف بلوچ اور اماں شمع نامی عورت سے خرید کر لاتا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گرومند،لسبیلہ،PIBکالونی اور جمشید روڈ پر منشیات فروحت کرتے ہیں۔ملزم تقریباماہانہ 5 لاکھ روپے سے زائد منشیات فروخت کرتا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا اس سے پہلے بھی متعدد بار جیل جاچکا ہے۔ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔