11جون پا کستان میں یکساں نظام تعلیم کے قیام کیلئے جد وجہد کا بنیادی دن ہے ،ملک عمران اللہ کاکڑ

ہفتہ 12 جون 2021 18:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پا کستان بلو چستان کے صوبائی صدر ملک عمران اللہ کاکڑ نے اے پی ایس او کے 43ویں یوم متا سیس پر پور ے پا کستان کے غریب و متو سط طبقے کے اہل قلم کو مبا رکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ 11جون پا کستان میں یکساں نظام تعلیم کے قیام کیلئے جد وجہد کا بنیادی دن ہے 1978کے وسط تک پا کستان میں تعلیمی در سگا ہوں سمیت ملک کے ہر سطح پر 2فیصد جا گیردارانہ و ڈیر انہ فر سودہ سوچ قا بض تھی ملک کے حقیقی وارثین 98فیصد غریب و متو سط طبقے کا کوئی پر ساں حال نہ تھا ان حالات میں جہاں پو رے ملک بلخصوص پا کستان کے سا بقہ دارا لحکومت کر اچی کے نوجوان ما یوسی کے دلدل میں پھنس چکے تھے 11جون 1978کو جا معہ کراچی کے با ہمت با صلا حیت و با کر دار نو جوانوں نے ملکر اس فر سودہ جا گیر دارانہ و ڈیرانہ نظام کے خلاف علم بغا وت بلند کی اور یہ اس ملک اور خطے کی وہ واحد مو ثر اور منظم پر خلوص آواز تھی جس نے دیکھتے دیکھتے صرف 10سال کے عر صے میں اس ملک کے ایو انوں میں فر سو دہ نظام کو نہ صرف للکا را بلکہ ملک کے ایوان زیر یں سے لیکر ایون بالا تک ان جا گیر ا دارانہ فر سودہ متعصب سوچ کے مقابلے میں غریب و متو سط طبقے کے ہو نہاد نو جوانوں کو پہنچا یا یہی وجہ ہے روز اول سے ملک پر قا بض خو شحال و مستحکم پا کستان دشمن قو تیں اس طلباء تنظیم اور اسکی بنیا د پر بننے والے پا کستان کے واحد منظم و فعال تحریک ایم کیو ایم پا کستان کے خلاف ہر محا ذ پر سا زشوں میں مصروف عمل ہیں مگر ان تمام سا زشوں او ر رکا وٹوں کے با وجود 1992سے لیکر آج تک ایم کیو ایم کے در وازے پرہر حکمران حکمرانی کی بھیک ما نگنے آتے رہے ہیں انہوں نے 11جون کو پا کستان میں تعلیمی انقلا ب کا بنیا دی دن قرار دیتے ہوئے اس دن کی پو ری پا کستان قو م کو مبا رکباد پیش کی ہے۔