جے یو آئی رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 12 جون 2021 18:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) جے یو آئی رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جے یو آئی رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ کے جج آنند رام کے ہوئی ملزمان فریق کے وکلاء کی غیر موجودگی کے باعث سماعت 3 جولائی تک ملتوی ہوگئی ہے فریق ملزمان کے وکلا کی غیر موجودگی کے باعث سرکاری گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

عدالت میں فریادی فریق کے راشد محمود سومرو اور وکیل اطھر عباس پیش ہوئے واضع رہے کہ سات سال قبل جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو فائرنگ کرکے مسجد میں قتل کیا گیا تھا۔