پیپلزپارٹی کے کرپٹ حکمرانوں نے کراچی کو تباہ کردیا: ڈاکٹر سلیم حیدر

وفاقی حکومت ، مقتدر حلقے صورتحال کا ادراک کریں ، کراچی کو اپنی تحویل میں لیں،چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک

ہفتہ 12 جون 2021 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی پر قابض پیپلزپارٹی کے دیہی حکمرانوں نے کراچی کورہائشی اعتبار سے ملک کے 10بدترین ممالک میں شامل کردیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کرپٹ اور لٹیرے حکمران سب سے بڑے اور خوبصورت روشنیوں کے شہر کو دنیا کا سب سے بڑا گوٹھ بنانا چاہتے ہیں۔

جس کی وجہ صرف اور صرف مہاجر دشمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے مہاجروں نے اس شہر کو 70 سال خون پسینہ ایک کرکے عروس العباد بنایا جس کی مثالیں پوری دنیا میں دی جاتی تھیں لیکن پیپلزپارٹی کے دیہی اور کرپٹ حکمران کراچی کے اقتدار پر قابض ہوکر اس کو مسلسل تباہ کررہے ہیں ۔ کراچی کے وسائل کو لوٹ کر اپنی عیاشیوں پر خرچ کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ان لٹیرے حکمرانوں نے سندھ کے دیہی علاقوں کو تباہ کیا اور اب یہ شہروں کو تباہ کررہے ہیں۔

لہٰذا وفاقی حکومت اس سے پہلے کہ کراچی موہنجوداڑو اور ہڑپہ کا نقشہ پیش کرنے لگے اس کو اپنی تحویل میں لے کیونکہ پہلے بھی کراچی کو قائداعظم محمد علی جناح نے وفاق کا حصہ قرار دیا تھا اور یہ وفاق کے زیر انتظام چلایا جارہا ہے لیکن جب سے ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلزپارٹی جو لٹیروں اور غاصبوں کا ٹولہ ہے جعلی مینڈیٹ اور دھاندلی شدہ مردم شماری کی بنیاد پر برسراقتدار آنے لگی اس نے کراچی کو اپنی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا شروع کیا اور اب کراچی اس نہج پر آگیا ہے کہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں 60فیصد سے زائد آبادی کو پینے کا پانی میسر نہیں ، ٹینکر خرید کر لوگ اپنا گزارہ کرتے ہیں اور ٹینکر فروغ کے ٹھیکے بھی انہیں کرپٹ حکمرانوں کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بجلی ، گیس ، روڈ ، راستے ہر آنے والے دن کے ساتھ تباہی وبربادی کی داستان رقم کررہے ہیں ۔ وفاقی حکومت ، مقتدر حلقے اس صورتحال کا ادراک کریں ورنہ ملکی معیشت میں 70فیصد ریونیو دینے والا یہ کراچی گاؤں گوٹھ کی شکل اختیار کرجائے گا