راولپنڈی ،تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کارروائی، 20سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 12 جون 2021 19:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 20سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ لڑکی نے درخواست دی کہ عدیل نے شادی کاجھا نسہ دیکر گھر لے جانے کے بہانے ویران جگہ پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سی20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم عدیل کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :