راولپنڈی،تھانہ پیرودہائی پولیس کی کارروائی، آتش بازی کا سامان لے کرجانے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 12 جون 2021 19:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) تھانہ پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم جنید خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی راول نے ایس ایچ اوپیرودہائی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کاسامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :