ترین کی گرفتاری ضروری نہیں ہے ،فرخ شاہ کی گرفتاری ضروری ہے ،نیئر حسین بخاری

نیب خورشید شاہ کو خاندان سمیت حراساں کر رہا ہے ، خورشید شاہ دو سال سے قید ہیں مگر ان کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ،سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی

ہفتہ 12 جون 2021 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری نے فرخ شاہ کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ترین کی گرفتاری ضروری نہیں ہے ،فرخ شاہ کی گرفتاری ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نیب خورشید شاہ کو خاندان سمیت حراساں کر رہا ہے ، خورشید شاہ دو سال سے قید ہیں مگر ان کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ، پی ٹی آئی کرپٹ عناصر کی باقیات کی انجمن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب چینی اور آٹے کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے ڈرتا ہے ، خورشید شاہ کا جرم یہ ہے وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔