Live Updates

خاران میں دہشتگردوں کیخلاف ایف سی کے آپریشن کے دوران ایف سی سپاہی فدا الرحمن کی شہادت قابل افسوس ہے،حمزہ خان ناصر

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سرحدوںکی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج اوردیگر فورسز کے اہلکار ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی،پی ٹی آئی رہنما

ہفتہ 12 جون 2021 20:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حمزہ خان ناصر نے خاران کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایف سی کے جوان کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سرحدوںکی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج اوردیگر فورسز کے اہلکار ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی اور جلد ہی ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حمزہ خان ناصر نے کہا کہ خاران کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف ایف سی کے آپریشن کے دوران ایف سی سپاہی فدا الرحمن کی شہادت قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مادر وطن کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج اوردیگر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں عوام کے تحفظ اور ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے ہمارے جوان ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورانشاء اللہ جلد ہی ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہیدہونے والے ایف سی سپاہی فدا الرحمن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات