Live Updates

ہم امریکہ کو فوجی مقاصد کے لیے اڈے نہیں دے رہے ہیں،وزیراعظم کانظریہ ہے کہ ہم نے کسی اورکی لڑائی میں حصہ نہیں لینا،فوادچوہدری

ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹونے پیپلزپارٹی کوقومی پارٹی بنایا مگر زرداری نے پیپلزپارٹی کو قومپرست جماعت بنادیا ہے،اگرسندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی توکراچی کی معیشت مزید بہترہوتی،وفاقی وزیر اطلاعات

ہفتہ 12 جون 2021 20:56

ہم امریکہ کو فوجی مقاصد کے لیے اڈے نہیں دے رہے ہیں،وزیراعظم کانظریہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو فوجی مقاصد کے لیے اڈے نہیں دے رہے ہیں،وزیراعظم کانظریہ ہے کہ ہم نے کسی اورکی لڑائی میں حصہ نہیں لینا،ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹونے پیپلزپارٹی کوقومی پارٹی بنایا مگر زرداری نے پیپلزپارٹی کو قومپرست جماعت بنادیا ہے،اگرسندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی توکراچی کی معیشت مزید بہترہوتی،بجٹ کوجوپذیرائی اس بارملی ہے وہ پہلے کبھی نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صادقین جیسے آرٹ ورک ہم دنیا کو نہ دکھا سکے، ٹیکنالوجی آنے کے بعد سے مرد اور عورت کی سبقت ختم ہوگئی۔وہ ہفتہ کو فرئیرہال میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،فواد چوہدری نے کہا کہ صادقین صاحب کا فن دیکھ کرحیران ہوگیا، ہرکوئی صادقین نہیں بن سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کیآرٹ ورک ہم دنیا کو نہیں دکھا سکے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ دنیا میں ہزاروں سال تک مردوں کو برتری حاصل رہی، جب سے ٹیکنالوجی آئی مرداور عورت کی سبقت ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہدنیا اب تیزی سے بدل رہی ہے، میری بیٹی فائٹر پائلٹ بننے کی خواہش مند ہے اور وہ بنے گی، فرق بس یہ ہے کہ افسوس ہم دنیا سے پیچھے چل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 1980 کے بعدہم فلموں کی دنیا میں پیچھے چلے گئے، اب پاکستان میں بہت اچھے ڈرامے بنائے جارہے ہیں، لیکن ہم اپنا مواد نیٹ فلیکس پر نہیں لا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول اداروں کی ترقی یا تنزلی کا فیصلہ کرتا ہے، جو ملک ترقی کرتے ہیں ان کا شعبہ فلم، ڈرامہ اور ادب بھی ترقی کرتے ہیں۔پاکستان میں خرابی تب شروع ہوئی جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا، امریکا کیکہنے پر روس کا مقابلہ کرنے کیلئیپاکستان میں انتہا پسندی کی پشت پناہی کی گئی، جن معاشروں میں برداشت کی بجائے انتہا پسندی کو فروغ دیاجائے وہ تنزلی کاشکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کی حکومت میں بھی انتہاپسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، آپ دیکھیں گے بھارت میں انتہا پسندی کا اثر معاشرے کے ہر شعبے پر پڑیگا، افغانستان میں ایک بار پھر حالات خراب ہورہے ہیں، وزیراعظم کانظریہ ہے کہ ہم نیکسی اورکی لڑائی میں حصہ نہیں لینا ،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کوئی پیسہ عوام پر بھی لگادے،1990 میں کراچی میں رینجرز ہے،سندھ حکومت اپنی پولیس نہیں بناسکی، کراچی کے لوگ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں، سندھ میں مقامی حکومتوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، آرٹیکل 148 کا نفاذ نہیں ہورہا ہے، کراچی کے لوگوں پر براہ راست پیسہ خرچ ہونا چاہئے، مراد علی شاہ اینڈ کمپنی پر انحصار کیا تو کراچی میں ترقی ممکن نہیں، سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو معیشت ساڑھے 4 فیصد سے اوپر ہوتی کراچی پر ایسی حکومت ہے جسکی پسماندہ سوچ ہے ،ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو نے وفاق کی سیاست کی زرداری صاحب پیپلزپارٹی کو قوم پرست جماعت بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،پیپلزپارٹی کو اندرون سندھ کی جماعت بنادیا گیا ہے وفاق کا پیسہ صوبائی اتھارٹی کے ساتھ ہونے تک خرچ نہیں ہوسکتا کراچی کے میئر کو براہ راست فنڈ دیئے جانے چاہئے، انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کبھی عقل کی بات بھی کرلیا کریں احسن اقبال نے الیکٹرک ووٹنگ مشین دیکھی بھی نہیں ،ہم نے قومی اسمبلی میں 49 ترامیم پیش کیں ،آرٹ اورکلچرکسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے ،پوری دنیا میں ہمارے ڈراموں نیاپنا مقام بنایا ہے ،ایک وقت ایسا بھی آیا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری مشکلات میں گھرگئی،لیکن اب دوبارہ پاکستان میں فلمیں بننے کا آغازہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ جواس بجیٹ کوپزیرائی ملی ہے وہ پہلے کسی کونہیں ملی ہماری معیشت بہترہوئی ہے،ترقیاتی بجٹ 900ارب ہے صوبوں کو23فیصد حصہ دیاگیاہے امید ہے سندھ کی حکومت اس مرتبہ ملنے والے فنڈزصحیح استعمال کریگی،ہزاروں ارب مل چکے کہاں لگے نظرنہیں آرہے ہیںپراونشل ایوار ڈ نہیں دیا جاتا کراچی میں کام کرنے والے ٹھیکیداربھی تنگ ہے پینے کاپانی دستیاب نہیںکراچی تب ترقی کریگا پی ٹی آئی کی حکومت اگرسندھ میں ہوتی توکراچی کی معیشت مزید بہترہوتی کراچی دنیاکاساتواں بدترین شہرہوگیا ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹونے پیپلزپارٹی کوقومی پارٹی زرداری نے قومپرست جماعت بنادیا ہے،پیپلزپارٹی قیادت اپنے سابقہ قیادت سے سیکھے وفاق کاپیسہ اس وقت تک خرچ نہیں ہوسکتے جب تک صوبائی ادارے تعاون نہیں کریں گے،ہم امریکہ کواڈے نہیں دے رہے،سرویلئنس بھی ختم کردی ہے،جب سے حکومت بنی ہے ہردفعہ یہ بینرلیکرکھڑے ہوتے ہیں،ات سال مزید ان کواحتجاج کرناپڑیگا،افسران کے تبادلے روٹین ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کواڈے نہیں دے رہے،سرویلئنس بھی ختم کردی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات