فرخ شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، فرخ شاہ کے نام پر کئی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں،نیب سکھر

ہفتہ 12 جون 2021 20:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) نیب سکھر نے فرخ شاہ کی گرفتاری سے متعلق کہاہے کہ فرخ شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، فرخ شاہ کے نام پر کئی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اعلامیے کے مطابق فرخ شاہ کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے 21 اپریل کو جاری کیے تھے، ریفرنس میں نامزد فرخ شاہ عبوری ضمانت پر تھے۔نیب اعلامیہ کے مطابق فرخ شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، فرخ شاہ کے نام پر کئی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق خورشید شاہ پر دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرخ شاہ مرکزی ملزم ہیں۔